زرعی کالج سرگودھا میں’’کی محمد ﷺسے وفا تو نے‘‘ کے عنوان سے خصوصی لیکچر کا اہتمام

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) زرعی کالج سرگودھا میں''کی محمد ﷺسے وفا تو نی''کے عنوان سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین شعبہ علوم اسلامیات ڈاکٹر فیروز الدین شاہ نے اپنے خطاب میں علامہ اقبالؒ کے اس شہرہ آفاق شعر کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحیح معنوں میں نبی پاکﷺ کی اطاعت تب ہی کرسکتے ہیں کہ جب ہم عملی طور پر آپﷺ کی حیاتِ مبارکہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں، بلاشبہ حضرت محمدﷺ دونوں جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے، ہم نبی کریمﷺ کے قول و فعل پر عمل کرنے سے زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی یقینی بنا سکتے ہیں، آپﷺ دنیا کے تمام انسانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ امت ِمسلمہ سمیت غیر مسلموں نے بھی ترقی تب ہی کی جب انہوں نے اپنی زندگیوں کے ہر میدان میں آپﷺ کی تعلیمات پر عمل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :