عارف والا، ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں نقدی،طلائی زیورات لوٹ لیے گئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:56

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میںنقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے گئے تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں46/EB میں زمیندار شکیل جوئیہ کے گھر میں نامعلوم ڈاکوں نے زبردستی گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بناکر نقدی اور طلائی زیورات کل مالیت تقریباتی-3 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے، جبکہ دلووالہ پل 48/EBکے نزدیک ڈاکوئوںنے ناکہ لگا کر راہ گیروں یاسر لطیف ،شاہد اور ظفر اقبال سے نقدی 50 ہزار روپے چھین لئے ،ڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانہ صدرعارفوالاپولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :