وفاقی وزیر ریلوے کے متوقع دورہ ملتان کی تیاریاں شروع

جمعرات دسمبر 17:56

وفاقی وزیر ریلوے کے متوقع دورہ ملتان کی تیاریاں شروع
ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے متوقع دورہ ملتان کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق اس متوقع دورہ کے سلسلے میں تمام افسران نے اپنے اپنے شعبوں کا ریکارڈ درست کرنا شروع کردیا ہے اور وفاقی وزیر ریلوے کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شیخ رشیداحمد دورہ ملتان کے دوران ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کوفراہم کی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیں گے اور ریلوے افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :