
سپریم کورٹ نے تطہیر فاطمہ کیس نمٹا دیا
معاملہ کابینہ کو بھجواتے ہوئے قانون سازی کی ہدایت کر دی
سمیرا فقیرحسین
جمعرات 13 دسمبر 2018
17:19
(جاری ہے)
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ لڑکی کہہ رہی ہے کہ باپ کا نام نہ لکھا جائے، ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے؟ جس پر عدالتی معاون مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ نادرا کو کہہ دیں کہ والد کا نام نہ لکھیں، لیکن اس کے لیے نادرا کو نیا سافٹ وئیر لگانا پڑے گا۔
عدالتی معاون وکیل مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سفر کے لیے تطہیر فاطمہ کو باپ کے نام کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شرعی اور قانونی رائے کے مطابق باپ کا نام ہٹایا نہیں جا سکتا۔ دوران سماعت تطہیر فاطمہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں جہاں والد نہ ہو وہاں اس کی کفالت کرنے والے کا نام لکھ دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے جائیداد تقسیم کے معاملات پیدا ہو سکتے ہیں، اس معاملے کو کابینہ میں لے جائیں اور اس پر قانون سازی کی جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت لاوارث بچوں کے معاملے پر عبد الستار ایدھی والے معاملے پر فیصلہ کر چکی ہے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کا معاملہ کابینہ کو بھجواتے ہوئے قانون سازی کی ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ رواں برس 22 سال کی عمر میں اپنے کاغذات میں ولدیت کے خانے سے والد کا نام ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی تطہیر نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اپنا نام ''تطہیر بنت پاکستان'' لکھا۔ تطہیر کا مطالبہ بھی یہی تھا کہ ان کے تمام کاغذات میں ولدیت کے خانے میں موجود ان کے والد کا نام ہٹا دیا جائے کیونکہ وہ اپنے والد سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتیں۔ تطہیر کا کیس اپنے آپ میں ایک مثالی کیس ہے کیونکہ ایسا کوئی کیس پہلے زیر سماعت رہا ہو، ایسا سننے میں نہیں آیا۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے فی الحال کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ اسی لیے سپریم کورٹ نے اس معاملے کو کابینہ کو بھجواتے ہوئے قانون سازی کا حکم دے دیا ۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف
-
ٍپنجاب میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پررکھے گئے 13 شیر ضبط، 5 افراد گرفتار، مقدمات درج
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ‘ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.