آئیسکو ٹیم سب ڈویژن روات نے مختلف علاقوں سے بجلی چور پکڑ لئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:42

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) آئیسکو ٹیم سب ڈویژن روات نے کلر سیداں ،سہالہ ،روات، مانکیالہ میں بجلی چور پکڑ لیے ، ایف آئی آر درج کرنے کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواست دے دی گئی بجلی چوری کرنے والوں میں جاوید اقبال ولد محمد اشرف ساکن طوطا مانکیالہ ،سید اکابر علی شاہ ولد سید صابر حسین شاہ سا کن ڈھکی کلر سیداں ،ابرار حسین ولد غلام اکبر ساکن ساگری ،شاہ امیر ولد غلام اکبر ساکن ساگری ،مسمات رخسانہ بی بی زوجہ سجاداحمد ساکن روات،جو کہ بجلی چوری کرنے کے مرتکب پائے گئے ابتدائی تحقیقات کے بعد آئیسکو ٹیم نے متعلقہ تھانہ جات میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست پیش کر دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی منیجر ایکسین واپڈا ایسکو ٹیم روات کا کہنا تھا بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور کسی بجلی چور کو چھوڑا نہیں جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ملک کو اندھیروں سے پاک کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :