
پہلے سو روز میں آئندہ پانچ سال کیلئے محکمے کی ترجیحات طے کرلی گئیںہیں ، شہرام ترکئی
بلدیاتی نظام کا پہلا درافٹ تیار کرلیا گیا ہے جس میں تحصیل حکومت کو زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے،صوبائی وزیر بلدیات
جمعرات 13 دسمبر 2018 18:28
(جاری ہے)
نئے بلدیاتی نظام کا پہلا درافٹ تیار کرلیا گیا ہے جس میں تحصیل حکومت کو زیادہ بااختیار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں حلقہ بندیاں کراکر وہاں انتخابات کرانا بھی محکمے کی ترجیحات میں شامل ہے جس سے ان اضلاع کے احساس محرومی میں کمی اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے میں مدد ملے گی او رعوام اپنے فیصلے خود کرسکیں گے۔
شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کو کامیابی سے ہم کنار کرانے کا ٹاسک محکمہ بلدیات کو د یاگیا ہے جس کیلئے محکمے کے تمام ذیلی ادارے ایک ٹیم کی صورت کا م کررہے ہیں اور اسے کامیاب بنانے کیلئے پرُعزم ہیں وزیر بلدیات کا کہناتھا کہ پینے کے صاف پانی کے حوالے سے قائم صوبائی ٹاسک فورس کو پوری طرح فعال کرکے صوبے میں صاف پینے کے پانی کے مسائل کو حل کردیں گے جبکہ زیرزمین پانی کی سطح برقرار رکھنے، نئی واٹرسپلائی سکیمیں لگانے، غیر فعال سکیموں کی بحالی، بوسیدہ پائپ لا ئینوںکی تبدیلی اور صاف پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔صوبائی دارلخلافہ پشاور کی صفائی اور اسے سرسبز و شاداب بنانے کے لئے اقدامات کے حوالے سے شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ اگلے پانچ سال کے دوران شہرمیں سرکاری پلاٹس، خالی اراضی یاجہاں غیر قانونی طور پرکچرا پھینکا جاتا ہے وہاں پارکس تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ پودے اور درخت لگائیں جائیں گے جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کو رہنے کے لئے صاف ماحول میسر آئے گا۔اسی طرح شہر سے گزرنے والی 5 نہروں کے اردگرد شجرکاری اوربچوں کے لئے کھیل کے میدان بنائے جائیں گے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ شہرکی صفائی کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے اورکچرا ٹھکانے لگانے کے لئے نئی مشنری اور رکشا سروس متعارف کروائی گئی ہے۔شہرام خان ترکئی نے کہاکہ 7 ڈویژنل ہیڈکواٹرز کے اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں ایک اور ضلع کااضافہ کیاجائے گا جبکہ اس منصوبے کو بتدریج صوبے کے تمام اضلاع تک وسعت دی جائیگی۔صوبائی وزیر بلدیات نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو بروقت مکمل کرلیں گے جس سے پشاور کے شہریوں اوریہاں آنے والوں کوبہتر اور عالمی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔شہرام خان ترکئی نے کہاکہ دیگر عوامی مفاد اور شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں جو جلد عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی،بیرسٹرعقیل ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.