بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا نے تحصیل دار مشتاق علی کوملازمت سے بر طرف کر دیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) خیبر پختو نخوا حکومت کی انسداد بد عنوانی کی پالیسی کے تحت صوبائی وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا نے تحصیل دار مشتاق علی کوملازمت کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے بر طرف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںبورڈ آف ریونیوکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تحصلدارمشتاق علی پر الزام تھا کہ وہ ڈپٹی کمشنر آفس صوابی میں بطور لائنس کلرک اپنے دفتر میں جعلی دستخط کر نے اور غیرقانونی فیس وصول کر نے میں ملوث تھے اور الزامات ثابت ہو نے پر ان کو ملازمت سے بر طرف کیا گیا صوبائی وزیر مال نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بدعنوانی اور رشوت ستانی کاقلع قمع جاری رکھے ہوئے ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کے کاروائی کرنے سے ہر گز دریغ نہیں کیا جائے گا۔