پنجاب بھرمیں825ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق891زخمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں825 روڈ ٹریفک حادثات میں11افراد جاںبحق جبکہ 891افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔375معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں395ڈرائیوز،19کم عمرڈرائیورز386مسافراور121پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ209ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت213متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد76حادثات میں89متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان66حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل902متاثرین میں750مرد اور152خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں122فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور491افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 289زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں673موٹر سائیکلز،116آٹو رکشے،77موٹر کاریں،46وین10مسافربسیں،27ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔