خیبرتکیہ کے مقام پرفلائنگ کوچ کی ٹکر سے 2 کمسن طلباء زخمی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:45

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل لنڈی کوتل کی علاقہ خیبرتکیہ کے مقام پرفلائنگ کوچ کی ٹکر سے 2 کمسن طلباء شہزادآفریدی اور فرہاد علیآ فریدی سکنہ خیبر نیکی خیل شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا گیاہیہسپتال ذرائع کیمطابق حادثہ کے ایک زخمی کو تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کردیاہے واضح رہے کہ ضلع خیبر پاک افغان شاہراہ پرٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :