اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تین روزہ تعلیمی فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تین روزہ تعلیمی فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ۔فیسٹیول کے تیسرے روزکا افتتاح اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد عامر اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چا نسلر ڈاکٹر ڈاکٹر محمد حبیب نے کیا ۔اس موقع پر ناظم صوبہ جمعیت شہکار عزیز ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظر یف المعانی ،ناظم کیمپس اول شیر خان، معتمد کیمپس محسن اقبال بھی موجود تھے۔

اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اول دن سے طلبہ کے تعلیمی مسائل کے حل اور ان کو دین اسلام سے روشناس کرانے کے لئے کوشاں رہتی ہے اور جب تک طلبہ کے تعلیمی مسائل حل نہیںہوتے ، اسلامی جمعیت طلبہ کی جدوجہد جاری رہیگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا تعلیمی بجٹ خطے میں موجود تمام ممالک سے کم ہے جوکہ تشویشناک ہے ۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انفراسٹرکچر کی بجائے طالب علموں اور تعلیم پر سر مایہ کاری کریں ۔تعلیمی اداروں میں طلبہ کی نمائندگی کے لئے انھوں نے طلبہ یونین کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔ فیسٹیول کے آخر میں مہمانوں نے کیمپس بھر کے ایک ہزار سے زائدہونہار طلبہ و طالبات میں شیلڈ تقسیم کیں ۔ ٖفیسٹول کے آخری روز اسلامیہ کالجیٹ کے پرنسپل فضل سبحان ، پروفیسر رئیس گل ، خیبر کالج آف ڈینٹسڑی کے ڈین ڈاکٹر غلام رسول اور اسسٹنٹ ڈین ڈاکٹر خالد نے بھی شرکت کی ۔