وزارت اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر بڑھانے کی راہ میںآنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کام کر رہی ہے،

مشکل ٹرانزیکشن مراحل کو آسان بنانے کیلئے تما م سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر حکمت عملی اپنائی جائے گی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں چار سو ملین ڈالر کی اچانک کمی کے بعد وزارت اوورسیز پاکستانیز نے ترسیلات میں اضافہ کیلئے مختلف اقدامات شروع کر دیئے ہیں تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قانونی ذرائع سے رقم بھیجیں جس سے معیشت کو سہارا ملے گا۔

وزارت اوورسیزپاکستانیز ہنڈی کے ذریعے ترسیلات کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہے اور ایسا میکنزم اپنانے جا رہی ہے جس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات بھیجنے میں مشکل پیش نہ آئے، حکومت اس صورت میں ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنے کے معاملے پر قابو پا سکتی ہے جب رقم بھیجنے کیلئے قانونی ذرائع آسان ہوں، ہر سال بیرون ملک مقیم پاکستانی مناسب ذرائع سے 20 ارب ڈٖالر بھیجتے ہیں جبکہ ہنڈی کے ذریعے 15ارب ڈالر بھیجے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر بڑھانے کی راہ میںآنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ترسیلات زر میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بینکنگ چینلز کا استعمال کریں اس سے معیشت کو سہارا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل ٹرانزیکشن مراحل کو آسان بنانے کیلئے تما م سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز پرویز احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے مختلف ممالک میں تعینات 19 ورکرز ویلیفئر اتاشیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے رقم بھیجنے کی ترغیب دیں جس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :