ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کا سنٹرل جیل کا دورہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:20

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال راجہ صفدر اقبال نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیاجہاں چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ30تجمل حسین‘سپرنٹنڈنٹ رانا رضاء اللہ خان‘ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ محمد جاوید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن میں اسیران کو مہیا کردہ کھانا چیک کیااور جیل کے مختلف حصو ںکا وزٹ کیا اور معمولی جرائم میں ملوث7ملزمان کو ذاتی مچلکوں پرجیل سے رہا کرنے کے احکامات دیئے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو بمطابق قوانین دی جانے والی سہولیات اور جیل کی صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :