حضرو ، نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار کو قتل کر دیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:40

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) حضرو کے نواحی علاقے تاجہ باجہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار کو قتل کر کے فرارہو گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو کے علاقے تاجہ باجہ کے قریب نامعلوم افراد نے نواب خان ولد آدم خان ساکن جہانگیرہ ضلع صوابی جو کہ صبح اپنے موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ تاجہ باجہ چیل والی پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے نواب خان شدید زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رنگو پولیس اور ریسکیو 1122حضرو جائے وقوعہ پر پہنچے جنہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر لیا پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔