
راولپنڈی،چینی وفد کا انسداد منشیات فورس کے صدر دفتر کا دورہ
جمعرات 13 دسمبر 2018 21:47
(جاری ہے)
اے این ایف کی جانب سے بین الاقوامی تعاون، قانون ، انٹیلی جنس اور نفاذ قانون کے شعبہ جات سے وابستہ افسران نے شرکت کی۔
چینی وفد کو پاکستان اور اے این ایف کے خطے میں انسدادِ منشیات کی غرض سے کئے جانے والے خصوصی اقدامات اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا جسے مہمان وفد نے بخوبی سراہا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ خفیہ معلومات کے تبادلے کو مزید فعال بنایا جا سکے اور مشترکہ کاروائیوں خصوصاً پریکرسر کیمیکل کی اسمگلنگ کی روک تھام میں حائل مشکلات دور کی جا سکیں۔ملاقات کے دوران، قانونی پہلوئوں کو موجودہ حالات کے مطابق زیادہ با صلاحیت بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔ مزید برآں افغانستان میں منشیات کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور اس کے پاکستان اور چین پر اثرات کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا ۔ نیز مستقل رابطہ استوار کرنے اور بہترین پیشہ ورانہ تجربات پر بھی گفتگو کی گئی۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے انسدادِ منشیات کے اداروں نے ماضی قریب میںباہمی تعاون کے نتیجے میںمشترکہ بارڈر لیزان آفس کا قیام اور منشیات وممنوعہ کیمیائی مواد کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی ہیں۔ چینی وفد کا حالیہ اعلیٰ سطحی دورہ دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ منشیات سے متعلق امور پر باہمی تعاون کے لحاظ سے ایک سنگِ میل گردانا گیا ہے۔ ماضی میں بھی دونوں ممالک کے انسدادِ منشیات کے ادارے محکمانہ استعداد بڑھانے ، منشیات کے سراغ رساں کتوں کی فراہمی ، تکنیکی مہارت کے حصول اور منشیات سے متعلق نفاذِ قانون کی پیشہ ورانہ تربیت جیسے امور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اس لائحہ عمل پر عملدرآمدجاری رکھنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد طے کی جائیں گی اور ضروری سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف(پرسوں) 19ستمبر کو ایک روزہ دورے پر سرگودھا آئیں گی
-
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.