پاک ایران سرحدی کمیشن کے اجلاس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیئے اتفاق

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:12

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاک ایران سر حدی کمیشن کااجلاس ایران کے شہر زاہدان میں منعقد ہوا ۔باخبرذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نزیرکی سربرائی وفد نے تفتان بارڈر سے ایران کے شہر زاہدن پہنچا۔اجلاس میں چیف سیکرٹر ی بلوچستان اختر نزیر،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ،سیکرٹری داخلہ حیدر علی شکوہ ،سیکرٹری خزانہ نور الا امین مینگل ،ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور سرور،اور پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زودیگر حکام نے بھی شرکت کیا۔

ذرائع کے مطابق دس دسمبر کو ایران کے شہر زاہدان میں شروع ہونے والا تین روزہ پاک ایران سر حدی کمیشن اجلاس میں پاک ایران اکنامک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور واشک ،پنجگور،تربت ،گوادر اور چاغی میں مشترکہ ٹیکس فری دوستانہ مارکیٹ بنانے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سر حدی دہشت گردی،منشیات ،اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیئے بھی لائحہ عمل طے کر لیا۔

پاکستان حکام کی جانب سے بتایا گیا پاک افغان سر حد پر باڑ مکمل ہونے کے بعد انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام میں کمی آئیگی ۔اجلاس میں پاکستانی حکام نے سر حدی خلاف ورزی پر ایرانی حکام سے احتجاج بھی کیا ۔پاک ایران دوستی کی لاج رکھتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیئے اتفاق کیا گیا۔ مشترکہ سر حدی اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر محمد ہادی مراشی کررہے تھے اور پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نزیر کررہے تھے۔چیف سیکر ٹری بلوچستان اختر نزیر بروز جمعرات تفتان سے بائے روڈ چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین پہنچے دالبندین سے بائی اہر کوئٹہ روانہ ہوگئے ۔