متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، گرفتارملزمان کا انکشاف

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ایم کیو ایم لندن کے گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے لمبی جنگ کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ملزمان نے سائوتھ افریقہ فرار کی تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ مستقیم اور مقیم کے موبائل ڈیٹا سے ایم کیو ایم لندن کے سائوتھ افریقہ نیٹ ورک کی اہم تفصیلات مل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم لندن کے گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس اپ کے ذریعے سائوتھ افریقہ میں کی گئی وارداتوں کی ویڈیوز سائوتھ افریقہ میں متحدہ نیٹ ورک کی طاقت کے اظہار کیلئے بھیجی جاتی تھیں۔ملزمان نے بیان دیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے بعض رہنمائوں کو قتل کرنے کی حکمت عملی بنانے کے احکامات ملے تھے۔ تین سیاسی رہنمائوں کے قتل کی وارداتوں چند دنوں میں مکمل کرنا تھا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے لمبی جنگ کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ایم کیو ایم ساتھ نیٹ ورک کے ذریعے کارروائیوں اور حکمت عملی کی تیاری کی جاتی ہے۔ملزم نے کہا کہ 1996 اور پھر 1997 میں سائوتھ افریقہ گیا اور 2005 میں واپس آکر روپوش رہا۔ لندن کے احکامات ساتھ نیٹ کے شجاع بوبی کے ذریعے ملتے تھے۔