چکوال،200 پولٹری یونٹ کی بذریعہ قرعہء اندازی تقسیم

جمعرات دسمبر 23:15

چکوال۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اعلان کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک چکوال کے زیر اہتمام200پولٹری یونٹ کی آج بذریعہ قرعہء اندازی تقسیم ہوئی ،جس کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل چکوال ڈاکٹر محمد ریاض نے کی، یہ پولٹری یونٹ فی سیٹ جس میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہیں تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

عوام نے اس کاوش میں بھرپور دلچسپی لی اور محکمہ لائیو سٹاک کی اس سکیم کو بڑا سراہا جا رہا ہے ،یہ پولٹری یونٹ مبلغ 1200روپے کے حساب سے عوام کو دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :