پشاور، قاضی حسین احمد میڈ یکل کمپلیکس نو شہرہ کے ہاؤس جاب ڈاکٹروں کا تنخواہیں کی عدم ادائیگی پرحکومت کو48گھنٹوں کی مہلت

جمعرات دسمبر 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن قاضی حسین احمد میڈ یکل کمپلیکس نو شہرہ کے ہاؤس جاب ڈاکٹروں نے تنخواہیں کی عدم ادائیگی پرحکومت کو48گھنٹوں کی مہلت دیدی تنخواہیں جا ری نہ کر نے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پہیہ جام ہڑتال کر ینگے اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس کی قیادت پی ڈی اے کے چیئر مین ڈاکٹر آصف ،ڈاکٹر بابر ،ڈاکٹر طفیل اور د یگر کر ر ہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظا ہر ین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر ان کے حق میں مطالبا ت درج تھے مظا ہر ین نے کہاکہ گزشتہ چھ مہینوں سے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں ڈیوٹیاں دے ر ہے ہیں لیکن حکومت نے بغیر کسی وجہ کے ہمارے تنخواہیں روک رکھی ہو ئیں ہیں ان کا کہناتھا کہ تنخواہوں سے متعلق تمام متعلقہ محکموں ،حکام اور ہسپتال انتظامیہ کو درخواستیں دی ہیں لیکن وہ رہر بار ٹال مٹول سے کام لے ر ہے ہیں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھر کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 48گھنٹوںکے بعد سی ایم ہاؤس کے سامنے شروع ہونے والا دھر نا تنخواہیں ر یلیز ہونے تک جاری ر ہے گا۔