کمشنر سکھر/چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی II-سکھر کی زیر صدارت اجلاس، 34کیسز پیش کئے گئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:29

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) کمشنر سکھر ڈویژن /چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی II-رفیق احمد برڑو کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں اینٹی کرپشن کمیٹی II-کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف محکموں کے کرپشن کے 34کیسز پیش کئے گئے جن میں سے کمیٹی کی جانب سے 4کیسز میں ملوث عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے اور کرپشن کے 30کیسز میں ضروری کارروائی کے لئے متعلقہ محکموں کی جانب بھیجنے کی ہدایت کی گئی ، جن افسران اور عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ان میں پولیس ڈپارٹمینٹ کا رفیق احمد پٹھان ،پرائمری ایجوکیشن کا ہیڈ کلرک غلام سرور بڑدی ،پرائمری ہیڈ ماسٹر مہر علی بھٹو اور پرائمری استاد انور علی سیال شامل ہیں۔

کمشنر سکھر ڈویژن /چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی II-رفیق احمد برڑو نے ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں کوروزانہ کی بنیاد پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے تاکہ عام شہری آسانی سے دیکھ سکیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن نے سیکنڈری اورپرائمری ایجوکیشن کے ڈائریکٹرز کو کہا کہ وہ ا سکولوں اور دفاتر میں اساتذہ اور دیگر عملے کی جانب سے وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور جو اساتذہ گھروں میں بیٹھے تنخواہیں لیتے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :