سپریم کورٹ نے مانسہرہ کی 11 سالہ بچی در عدل کی ولدیت کی تبدیلی کیلئے دائر درخواست کا نوٹس لے لیا، مبینہ والد آئندہ سماعت پر طلب ، در عدل کے والد کا ڈی این اے کروانے کا حکم

جمعہ 14 دسمبر 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے مانسہرہ کی 11 سالہ بچی در عدل کی جانب سے اپنی ولدیت کی تبدیلی کیلئے دائر درخواست کا نوٹس لے لیا۔ در عدل کے مبینہ والد منور زیب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے ،عدالت نے حکم دیاہے کہ در عدل کے والد کا ڈی این اے کروایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوچیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں گیارہ سالہ بچی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ یادرہے کہ در عدل نامی بچی کے والد نے اس کی ماں کو شادی کے 5 ماہ بعد طلاق دے دی تھی،بچی کے نانا نے تطہیر فاطمہ کے کیس کی طرح اس معاملے کی سماعت کیلئے درخواست جمع کروائی تھی ، جس پرعدالت میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔