نیب کا مریم اورنگزیب کیخلاف 8 الزامات کے دستاویزی ثبوت حاصل کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز
جمعہ 14 دسمبر 2018 19:15
(جاری ہے)
مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے اپنی مرضی سے مختلف اداروں کی میڈیا مہم کو اپنے ہاتھ میں رکھا تاکہ من پسند میڈیا ہاوسز اور سوشل۔
میڈیا پلیئرزکو دی جاسکے۔ ایسی رپورٹس بھی موجود ہیں کہ مریم اورنگزیب ایڈورٹائزنگ کمپنیوں سے ذاتی مالی مفادات حاصل کرتی رہیں جن کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔ زرائع کے مطابق ن لیگ کے اسٹریٹجک میڈیا سیل کی تیارکردہ مہم کو سرکاری خرچ پر چلانے کی پر مریم اورنگزیب کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ نیب اس زاویئے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ مریم اورنگزیب نے ریاستی اداروں کے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔ مریم اورنگزیب پر دوسرا الزام سرکاری رہائشگاہ کی غیر ضروری تزئین و آرائش ہے۔ بنگلہ نمبر 32 کی تزئین و آرائش پر 40 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ تزئین و آرائش پر آنے والے اخراجات کی وزارت خزانہ سے غیر قانونی منظوری لی گئی۔ مریم اورنگزیب پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ انہون نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے غیر ضروری لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ کا انعقاد کیا۔ اس حوالے سیمریم اورنگزیب اور جمال شاہ نے ملکر ایوارڈ منعقد کرایا جس کی قطعا ضرورت نہیں تھی اور صرف کک بیکس حاصل کرنے کیلئے یہ ایواڈ شو منعقد کیا گیا۔ ایوارڈ تقریب کا ٹھیکہ ایک غیر تجربہ کار کمپنی کو 60 ملین میں دیا گیا۔ اس ایوارڈ شو مین مدعو کئے جانے والی ماڈلز، اداکاروں اور گلوکاروں کے سفری اور رہائشی اخراجات پر 20 ملین روپے کے اخراجات ظاہر کئے گئے۔ دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ مالی مفادات اور کک بیکس کی خاطر ان اخراجات کا اضافی تخمینہ لگایا گیا۔ مریم اورنگزیب پر ایک سنگین الزام ناجائز دولت سے اثاثے خریدنا بھی ہے۔ نیب کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزارت کے آخری دنوں میں اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون اور ایف سیون میں دو بڑے گھر خریدے۔ ان مکانات کی تزئین و آرائش پی آئی ڈی کے فنڈز اور ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کی ملی بھگت سے کی گئی۔ مریم اورنگزیب پر پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی غیر قانونی بھرتیوں کا بھی سنگین الزام ہے۔ سابق وزیراطلاعات نے اپنے دور میں پی ٹی وی کے مالی معاملات تباہ کر دیئے اور ادارے کو زبردست نقصان پہنچایا۔ مالی ابتری کی بڑی وجہ ن لیگ سوشل میڈیا ورکرز کو نوازنے کیلئے کی جانے والی ناجائز بھرتیاں تھیں۔ مریم اورنگزیب نے سیاسی مفاد کیلیے پی ٹی وی کے ملازمت کے قواعد میں تبدیلیاں کیں اور گریڈ 29 کے آفیسرظہور برلاس کو ڈی ایم ڈی پی ٹی وی لگایا حالانکہ ظہور برلاس وزارت کے ذیلی ادارے پی آئی ڈی کے ملازم تھے۔ نیب الزامات میں ظہور برلاس کو بھی لیگی ورکرز کو پی ٹی وی میں نوکریاں دیں میں مکمل معاونت کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔ ظہور برلاس مریم اورنگزیب کی ہدایت پر پی ٹی وی کے کئی ملین روپے کی خرد برد میں ملوث ہیں۔ علاوہ ازیں مریم اورنگزیب پر سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا الزام بھی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے استعمال کے علاوہ کئی سرکاری گاڑیاں اپنے خاندان کو دلوا رکھی تھین۔ نیب کے مطابق مریم اورنگزیب نے دو ہنڈا سوک اور ایک پراڈو اپنی والدہ، خالہ اور بھائی کو دلوا رکھیں تھیں ان گاڑیوں کے نمبرز KV 335 اور SJ 830 اور SJ 557 تھے۔ مریم اورنگزیب پر سرکاری فنڈز سے مسلم لیگ ن کے پارٹی ترانے کی تیاری بھی شامل ہے۔ مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی فنڈز سے پارٹی ترانہ تیار کروایا۔ مریم اورنگزیب پر الزام ہے کہ انہون نے پی ٹی وی کے 350 ملازمین کی پنشن اور مراعات روکنے کا غیر قانونی حکم دیا۔ بد انتظامی کے باعث پی ٹی وی کے 350 ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بقایا جات ادا نہیں کیے گئے۔ نیب ذرائع کے مطابق ان الزامات میں سے بیشتر پر انکوائری پہلے ہی مکمل۔ہو چکی ہے۔ مریم اورنگزیب کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.