نامعلوم افراد نے سکول بریک ٹائم طالبعلم کو اغواء کرلیا ،مقدمہ درج

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:59

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) نامعلوم افراد نے سکول بریک ٹائم طالبعلم کو اغوائکرلیا ،تھانہ موترہ کے علاقہ بوگرے کے ارشد محمود کا بیٹا حامد جوکہ مقامی سکول میں ساتویں کلاس کا طالبعلم تھا گزشتہ روز وہ سکول بریک ٹائم سکول سے باہر نکلاتواچانک غائب ہوگیا جس کو سکول والو ں اور گھروالوں نے کافی تلاش کیا مگر وہ کہیں نہ ملا جس پر گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہارے بیٹے کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔