پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھرمیںسنیکس،بسکٹس اور نمکو پروڈکشن یو نٹس کی چیکنگ
ناقص اشیائے خورونوش کے استعمال،لیبلنگ کی عدم موجودگی،ناقص انتظامات پر 12پروڈکشن یونٹس سر بمہر عوام سے التماس ہے کی غیر معیاری پراڈکٹس بنانے والوں کے بارے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی انڈسٹری سے وابستہ افراد فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کا انتظار کر نے کی بجائے ہماری کنسلٹینسی سروس سے فائدہ اٹھائیں‘ کیپٹن (ر) محمد عثمان
جمعہ 14 دسمبر 2018 22:30
(جاری ہے)
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات پر 12 پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا۔
مزید برآںچیکنگ کے دوران 6پروڈکشن یونٹس سے سیمپلز بھی حاصل کیے گئے۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر61 یونٹس کو 7 لاکھ 31 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔معمولی نقائص پر 335 پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسزبھی جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مٹری دال سے نمکو تیار کرنے ، نان فوڈ گریڈ پیکنگ اور خراب آئل کے استعمال پر نمکو اور سنیکس پروڈکشن یونٹس کو سیل کیا گیا۔خراب انڈوں کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج اور ناقص صفائی پر بسکٹس یونٹس پر کارروائی کی گئی۔کیپٹن (ر) محمدعثمان کا مزید کہنا تھا کہ نمکو کی تیاری کے بعد زائد المعیاد تیل بھی صرف بائیو ڈیزل کمپنیوں کو ہی فروخت کیا جا سکتا ہے۔ انڈسٹری سے وابستہ افراد فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کا انتظار کر نے کی بجائے ہماری کنسلٹینسی سروس سے فائدہ اٹھائیں۔عوام سے التماس ہے کی غیر معیاری پراڈکٹس بنانے والوں کے بارے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔ ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.