Live Updates

پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کے لیے پانچ شیلٹر ہوم کھول دیئے گئے

شیلٹر ہومز میں یو پی ایس، گرم پانی، ہیٹرز، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولت موجود ہے ،ْصوبائی وزیر اطلاعات

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:21

پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کے لیے پانچ شیلٹر ہوم کھول دیئے گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کے لیے پانچ شیلٹر ہوم کھول دیئے گئے۔گزشتہ رات پشاور کے مختلف علاقوں سے بسوں میں بے گھر افراد اور مسافروں کو شیلٹر ہوم لایا گیا، جہاں قومی شناختی کارڈ کی بناء پر ان کی انٹری کی گئی۔پجگی شیلٹر ہوم میں رات گزارنے کیلئے تقریبا سو افراد پہنچے، کوہاٹ اڈہ کے قریب شیلٹر ہوم میں 10 جبکہ حاجی کیمپ اڈہ شیلٹر ہوم میں 15 مسافروں کو ٹھہرایا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے مطابق شیلٹر ہومز میں یو پی ایس، گرم پانی، ہیٹرز، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولت موجود ہے جبکہ مہمان خانے میں فیملی کے لیے الگ پورشن مختص کیا گیا ہے۔شوکت یوسف زئی کے مطابق بسیں روز شام 4 بجے سے رات گئے تک مسافروں اور بے گھر افراد کو اکھٹا کریں گی اور شیلٹر ہوم میں آنے والے افراد کو رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ مفت مہیا کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا تھا اور فراہم کردہ سہولتوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات