چین کا پشاور تا کابل ریلوے لائن بچھانے میں مدد کا اعلان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:50

چین کا پشاور تا کابل ریلوے لائن بچھانے میں  مدد کا اعلان
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر2018ء) خطے کی مجموعی صورتحال پر پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی سہہ فریقی کانفرنس جاری ہے۔دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے شہر کابل میں پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ ،افغانستان کی سایسی صورتحال اور خطے میں امن و امان اور تجارت سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ مذاکرات تین ادوار پر مشتمل ہیں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ہی نے کابل سہہ فریقی وزرائے خارجہ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چین پشاور سے کابل اور قندھار کے درمیان ریلوے لائن بھچانے میں مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دوںوں چین کے دوست ممالک ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ سہہ فریقی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکسران اور افغانستان نے باہمی تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لیے تعاون چاہتے ہیں۔وانگ ای کا کہنا تھا کہ تنیوں ممالک کا دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ جنگ پر اتقاق ہے۔خطے میں مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے طالبان کو مذکارات کی میرز پر لانا ہو گا۔تینوں ممالک نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حمایت کی ہے۔خطے کی ترقی کے لیے افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔

جب کہ ہفتہ کو اپنے دورے کے دور ان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں منعقدہ دوسرے پاک چینافغانستان سہ فریقی مذاکرات کے اختتام پر انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مفاہمتی یادداشت ایم اویو پر دستخط کئے اس موقع پرافغان صدر اشرف غنی بھی موجود تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں معاشی ترقی اور امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان پچھلے چالیس سالوں سے دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں اور عوام اور سیکورٹی فورسز کثیر تعداد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے اس حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح ہے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس سہ فریقی فورم کو ورک فورس کی استعداد کار بڑھانے اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس سہ فریقی فورم کے ذریعے معلومات کا تبادلہ انتہائی اہم ہو گا ہم ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔