سری لنکا میںسیاسی بحران حل نہ ہوسکا

وزیراعظم مہندرارااجا پاکسے نے متنازعہ فیصلے پر استعفیٰ دیدیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) سری لنکا میں سیاسی بحران حل نہ ہوسکا ، سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے نے اپنے متنازعہ اقدام کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق راجا پاکسے نے یونائیٹڈ پیپلز فریڈم الائنس کے اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

راجا پاکسے کو 26 اکتوبر کو صدر سریسینا نے رانیل ورکرما سنگھ کو برطرف کرنے کے متنازعہ اقدام کے بعد بطور وزیراعظم تعنیات کیا تھا جس کے بعد ملک میں ایک بحران پیدا ہوگیا تھا اور اس بحران کے حل کیلئے سپریم کورٹ کو مداخلت کرنا پڑی سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں سماعت کے بعد فیصلہ دیا تھا کہ سیریسینا کا پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر قانونی تھا مہندرا راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بعد آج ( اتوار ) کو رانیل ورکرما سنگھ کا دبارہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کی توقع کی جارہی ہے