باڑہ گلی کے قریب کار پھسل کر کھائی میں گرنے سے کامسیٹس کے چار طالب علم شدید زخمی ہو گئے
ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20
(جاری ہے)
نتھیا گلی سے ایبٹ آباد آنے والی جی ایل آئی کار نمبر اے جی سی 155- جسے کامسیٹس ایبٹ آباد کا طالب علم سید افغان شاہ ولد سید اعجاز شاہ ساکنہ ملکپورہ چلا رہا تھا، باڑہ گلی کے قریب چریاں روڈ پر جمی ہوئی برف سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں اس کے دیگر تین ساتھی رضوان ابراہیم جیلانی ولد ابراہیم شاہ جیلانی، سیف الله ولد عبد الوہاب، انیب ولد کلیم ساکنہ سلطان پور حویلیاں شدید زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او تھانہ بگنوتر قمر زمان اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، حادثہ جمی ہوئی برف سے بریک کام نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.