Live Updates

بیرون ممالک پاکستانیوں کو اپنے ساتھ بنا ٹیکس کے ادائیگی کے 2 موبائل فون اپنے ساتھ لانے کی اجازت ملنے کا امکان

وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے اور بغیر ٹیکس کے 2 فون لانے کی اجازت دی جائے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:23

بیرون ممالک پاکستانیوں کو اپنے ساتھ بنا ٹیکس کے ادائیگی کے 2 موبائل ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) بیرون ممالک پاکستانیوں کو اپنے ساتھ بنا ٹیکس کے ادائیگی کے 2 موبائل فون اپنے ساتھ لانے کی اجازت ملنے کا امکان، وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے اور بغیر ٹیکس کے 2 فون لانے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں موبائل فونز کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے بیرون ممالک سے منگوائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کے مطابق اب بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے افراد اپنے ساتھ صرف ایک موبائل فون ایا لا سکتے ہیں جس پر ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے افراد اپنے ساتھ ایک سے زائد جتنے بھی موبائل فونز لائیں گے، ان تمام موبائل فونز پر ان کی قیمتوں کے حساب سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جبکہ جو لوگ غیر ملکیو کمپنیوں سے موبائل فونز منگوائیں گے، ان موبائل فونز پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام نے شدید ردعمل دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پابندی میں یا تو نرمی کی جائے یا اسے ختم کیا جائے۔

جبکہ اب اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاوی نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے اور بغیر ٹیکس کے 2 فون لانے کی اجازت دی جائے۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے انہیں بے شمار اوورسیز پاکستانیوں نے اس نئی پابندی میں نرمی کرنے کی درخواست کی ہے، اسی لیے انہوں نے وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر سے پابندی میں نرمی کرنے کی درخواست کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات