اور ماڑہ میں کیڈٹ کالج کا قیام پاکستان نیوی کا لائق تحسین اقدام ہے ، پاکستان نیوی ملک کی ساحلی حدود کے تحفظ ، فروغ تعلیم اور مقامی افراد کی فلاح و بہبود پر عمل پیرا ہے ،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی
ہفتہ 15 دسمبر 2018 23:30
(جاری ہے)
اس موقع پر ریئر ایڈ مرل معظم الیاس ( ہلال امتیاز ملٹری ) کمانڈر کوسٹ ، کمو ڈور مسعود الحسن ( ستارہ امتیاز ملٹری ) پرنسپل کیڈٹ کالج اور ماڑہ کے علاوہ والدین اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ،گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ کالج بلوچستان کی ترقی میں مقامی سطح پر تعلیمی صلاحیتوں اور قابلیتوں سے لیس افرادی قوت کی فراہمی میں اپنا کردا ر بھر پور طریقے سے ادا کرے گا۔
بلا شبہ تعلیم کا حصول ہی ہماری ترقی و خوشحالی کا واحد ذریعہ ہے ۔ پاکستان نیوی کا یہ اقدام حکومت کی فروغ تعلیم کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کے لئے میں پاکستان نیوی کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کا مستقبل ہیں آپ ہی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں مستقبل میں اس ملک کی بھاگ دوڑ آپ کے ہاتھوں میں ہوگی اس ملک کا مستقبل صرف اسی صورت میں محفوظ ہوسکتا ہے کہ جب آپ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں ۔ آپ کا فرض بنتا ہے کہ حصول تعلیم کے لئے دن رات محنت کریں ۔ ہمارا دین بھی ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے جس کا اندازہ نبی کریم ﷺ کے اس فرمان سے لگایا جاسکتا ہے کہ علم کا حصول ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جن قوموں نے علم کے حصول کو مشعل راہ بنایا انہوںنے دنیا میں بلند مقام پایا ۔ تعلیم ہی ایک ایسی طاقت ہے جس کے ذریعے ہم ایک مضبوط پر امن اور ترقی یافتہ معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں ۔ آپ اپنے والدین اور اساتذہ کی رہنمائی سے ہر وقت مستفید رہیں۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ الحمد اللہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ۔ گوادر پورٹ کی تعمیر ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے علاوہ بلوچستان میں مزید کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے اور روزگار کے نئے مواقع میسر ہورہے ہیں ۔ ترقی کی اس موجودہ رفتار کو مد نظر رکھتے ہوئے وقت دور نہیں جب یہ خطہ بھی پاکستان کے دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کی طرح خوشحال ہوگا اس ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان او ر اس کے تمام ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔انہوں نے پاکستان نیوی ، اور ماڑہ کے معزز عوام اور عہدید اران کی کاوشوں کو سراہا جن کی سرپرستی اور تعاون سے اس کالج قیام عمل میں آیا ہے اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر کیڈٹ کالج اور ماڑہ کے پرنسپل ، منتظمین ، اساتذہ اور کیڈٹس کو مبار کباد پیش کی ۔ اوران تمام کیڈٹس اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مختلف مواقع پر شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف اعزازات اپنے نام کیے ۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ آپ ان اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔ آخر میں گورنر نے منتظمین اور طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.