ڈولفن سکواڈ نے دوران گشت چیکنگ کے دوران ملزمان سے 25 پسٹل،گولیاں اور بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کیں

اتوار 16 دسمبر 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفرنے کہاکہ ڈولفن سکواڈ نے دوران گشت ملزمان سے 25 پسٹل،ایک پمپ ایکشن اور141 گولیاں ،چرس،ہیروئن، افیون اور شراب کی بوتلوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کیںجبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 454 افراد کی مدد کی ۔دوران پٹرولنگ 57ہزار گاڑیوں،01 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں ،89 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

کوائف مکمل نہ ہونے پر 152گاڑیوں کو تھانے میں بند اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام 1336کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔ دوران کارروائی 01 کار،71 موٹر سائیکلیں، دو موبائل فون اور01لاکھ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہوربلال ظفر نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ کے جوانوں نے ون ویلنگ،آتش بازی اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر بھی ذمہ دار افراد کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام شاہرائوں اور سڑکوں پر موثر گشت او رجرائم کی سرکوبی کو یقینی بنایاجائے۔