Live Updates

ملک میں احمقوں کی حکومت ہے ،ْ جیل دوسرا گھر ہے ،ْ گرفتاری سے کیا ہوگا ،ْ آصف علی زر داری

ویں ترمیم کے ذریعے ہر صوبے کو زیادہ حق ملا، صوبے مضبوط ہوں گے تو پاکستان بھی مضبوط ہوگا ،ْپیپلز پارٹی کے خلاف جب بھی کارروائی ہوتی ہے وہ اور مضبوط ہوجاتی ہے ،ْحکومت پکڑ دھکڑ اور بزنس مین کو مارنا چھوڑ دے تو دھندا بھی چلے ،ْ ہمیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان جانے نہیں دیا جا رہا ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 دسمبر 2018 14:20

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سابق صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے موجودہ حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت احمقوں کی حکومت ہے ،ْاس دورحکومت میں نہ اسٹاک مارکیٹ چل رہی ہے اور نہ ہی دکانیں چل رہی ہیں ،ْڈنڈے سے ٹیکس جمع نہیں کیا جاسکتا ،ْ18ویں ترمیم کے ذریعے ہر صوبے کو زیادہ حق ملا، صوبے مضبوط ہوں گے تو پاکستان بھی مضبوط ہوگا ،ْپیپلز پارٹی کے خلاف جب بھی کارروائی ہوتی ہے وہ اور مضبوط ہوجاتی ہے، جیل تو ہمارا دوسرا گھر ہے، ہماری گرفتاری سے کیا ہوگا۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں ہر مسئلے پر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے ذریعے ہر صوبے کو زیادہ حق ملا، صوبے مضبوط ہوں گے تو پاکستان بھی مضبوط ہوگا۔

(جاری ہے)

سابق صدر مملکت نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈر 16 کی ٹیم ہے انہیں کھیلنا نہیں آتا، ملک میں احمقوں کی حکومت ہے۔انہوںنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پکڑ دھکڑ چھوڑ دیں تو کوئی کام ہو، سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ حکومت پکڑ دھکڑ اور بزنس مین کو مارنا چھوڑ دے تو دھندا بھی چلے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ ادارے کمزور ہوں، ورنہ ایک اور جارحانہ فورس ہے جسے غلط فہمی ہے کہ ہمیں کوئی خوف ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ یہ ایف بی آر سے کلیکشن نہیں کر پا رہے کیونکہ ڈنڈے سے وصولی نہیں ہوسکتی ،ْاندھوں کی حکومت ہے جنہیں سمجھ ہی نہیں، صوبے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا، اسلام آباد مضبوط ہونے سے ملک مضبوط نہیں ہوگا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان جانے نہیں دیا جا رہا، بلاول کو کہا گیا کہ آپ کے پی نہیں جا سکتے اسی روز عمران خان جاتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے، کراچی کی 50 سال پرانی ایمپریس مارکیٹ کو توڑ دیا گیا، روزگار دینے کے بجائے عوام سے روزگار چھینا جارہا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا 63 فیصد دیتا ہے واپس کیا ملتا ہی ہم صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں۔ آصف علی زر داری نے کہا کہ اداروں سے غیر جانبداری لینا ہے اختیار ہم خود لیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے 100 روز میں مشرف کو نکالا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات