ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل ۱ٓباد کے نئے سال کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان، کاغذات نامزدگی 22سی25 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے

اتوار 16 دسمبر 2018 18:00

فیصل آباد۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل ۱ٓباد کے نئے سال کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 22سی25 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے، چیئرمین الیکشن بورڈ مرزا محمد امین مغل ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 26 دسمبر تک جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 27 دسمبر کو دن 11بجے ہوگی، انہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے خواہشمند امیدوار 29 دسمبر کو دفتری اوقات کار میں اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 5جنوری 2019ء کو جاری کی جائیگی جبکہ پولنگ 12 جنوری کو ہوگی ، جبکہ الیکشن بورڈ کے دیگر اراکین میں چوہدری محمد مظہر اقبال سندھوایڈووکیٹ اور رانا شفقت عالم ایڈووکیٹ شامل ہیں۔