پی آراے ہیڈ کوارٹر میں ادائیگیوں کے آن لائن سسٹم کی افتتاحی تقریب
ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا وہ اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں‘ گورنراسٹیٹ بینک طاہر باجوہ دسمبر کے اختتام تک سیلز ٹیکس آن سروسز کی آن لائن، اے ٹی ایم اور فون کے ذریعے ادا ئیگی ممکن ہو گی‘صوبائی وزیر خزانہہاشم جواں بخت
اتوار 16 دسمبر 2018 19:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان طارق باجوہ اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے محکمہ خزانہ کے زیر اہتمام پنجاب ریونیو اتھارٹی میں سٹیٹ بنک آف پاکستان، حکومت پنجاب اور ون لنک کے مابین صوبائی محصولات کی ادائیگیوں کے متبادل ذرائع کے حوالے سے مفاہمتی یادگار پر دستخط کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
گورنر سٹیٹ بنک طارق باجوہ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی آر اے کا یہ اقدام عام آدمی اور ٹیکس دہندگان دونوں کی ترقی کا سبب بنے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی اسلامی بینکنگ اور مالی معاونت تک ہر ایک کی رسائی کے علاوہ تین بنیادی ترجیحات ہیں جن میں ملک میں کاروبار میں آسانی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا فروغ اور زراعت شامل ہیں ۔گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہاکہ ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں،روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے۔طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے موبائل ٹیکس ختم کیا جس سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑا، ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔سیلز ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کا سسٹم کاروباری طبقہ کیلئے بہت سود مند ہے۔ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے سو روزہ پلان میں ڈیجیٹل سسٹم شامل ہے تمام ادائیگیوں کو ڈیجیٹل آن لائن پیمنٹ کی طرف لا رہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ میڈیا نے کو معاہدہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس کے اس جدید نظام کے اطلاق سے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے لائینوں میں کھڑے ہونے یا بنکوں کے چکر کاٹنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ وہ ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے ٹیکس کی رقم متعلقہ بنکوں تک ٹرانسفر کر سکیں گے اس کے لیے انھیں کو اضافی خرچ نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ۔صوبائی وزیر نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ٹیکس کا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروانے والی پہلی صوبائی اتھارٹی کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹیکس دہندگان کے ساتھ براہ راست رابطے ، دوستانہ رویے اور اپنی سمارٹ سروسز کے ذریعے حکومت کے ویژن کو بھرپورانداز میں سپورٹ کر رہی ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کاروبار میں آسانی کے لیے سہولیات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقبل میں بھی ایسی اصلاحات جاری رکھے گی جن سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اورمعیشت مضبوظ ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.