سانحہ اے پی ایس کے احترام میں کسی ایک ٹی وی چینل نے بھی اپنے کامیڈی پروگرام منسوخ نہیں کئے،

جب توجہ دلائی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ وزیر اطلاعات میڈیا کے خلاف ہیں ،خدارا کچھ اپنی ذمہ داری بھی محسوس کریں،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

پیر 17 دسمبر 2018 01:50

سانحہ اے پی ایس کے احترام میں کسی ایک ٹی وی چینل نے بھی اپنے کامیڈی پروگرام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے احترام میں کسی ایک ٹی وی چینل نے بھی اپنے کامیڈی پروگرام منسوخ نہیں کئے، جب توجہ دلائی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ وزیر اطلاعات میڈیا کے خلاف ہیں ،خدارا کچھ اپنی ذمہ داری بھی محسوس کریں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے لیکن اسحوالے سے کسی ایک ٹی وی چینل نے بھی احترام میں اپنے کامیڈی پروگرام منسوخ نہیں کئے اورجب توجہ دلائی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ وزیراطلاعات میڈیا کے خلاف ہیں۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ خدارا کچھ تو اپنی ذمہ داری بھی محسوس کریں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کچھ غم ہمارے مشترکہ ہیں قوم کے ہیں سیاسی جماعتوں کے نہیں ۔