اساتذہ کے حقوق کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے‘بخت افسر خان

پیر 17 دسمبر 2018 14:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) استاد کے تمام حقوق جب تک استاد کے لئے حکومتوں سے چھین کر نہ دیں اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی استاد کے تمام مسائل کے حل کے لئے ان کی یونین سازی بنیادی حق ہے جس کے ذریعے ان کے آدھے سے زیادہ مسائل حل ہوں گے ٹائم سکیل کا اعلان اساتذہ میں پھیلی ہوئی مایوسی کا خاتمہ کرے گا جس کے لئے بغیر کسی دبائو کے جدو جہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر انصاف ٹیچرز فورم بخت افسر خان ، صوبائی رہنماوہاب منصوری روئیداد خان ، ضلعی صدر صبغت اللہ خان ،جنرل سیکرٹری ملک ایاز خان، فرید اللہ شاہ، شوکت علی خان نور صاحب آزاد اور دلاور خان نے کیا انہوں نے کہا کہ انصاف ٹیچر فورم کے زیر اہتمام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ استاد کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ سب سے زیدہ مسائل کا شکار بھی استاد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب یہ سلسلہ مزید نہیں چلے گا اور اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم ضیا اللہ بنگش سے ملاقات کر چکے ہیں اور یقین دہانی کراچکے ہیں کہ وہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے۔

متعلقہ عنوان :