وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا ڈاکٹرکو دھمکی آمیزکال پر بات کرنے سے انکار
ہاکی کے بین الاقوامی ایونٹ کا لاہور میں ہونا خوش آئند بات ہے، صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم پیر 17 دسمبر 2018 15:25
(جاری ہے)
بےنظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس سے بات چیت پر مبنی آڈیو ٹیپ کے حوالے سے سوال پروزیرقانون پنجاب نے کہا کہ وہ صرف انٹرنیشنل ایونٹ پر ہی گفتگو کریں گے. انہوں نے آڈیو ٹیپ پربات کرنے سے انکار کر دیااورمیڈیا ٹاک چھوڑ کر چلے گئے. وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ عباسی کو ان کی پسند کے ڈیپارٹمنٹ میں بھجوانے کے لیے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو ٹیلی فون کیا. وزیر قانون نے ایم ایس سے کہا کہ ڈاکٹر اریبہ عباسی کو اسکن ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیں ، تاہم ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے وزیر قانون پنجاب کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا. وزیر قانون راجہ بشارت نے پوچھا کہ آپ انھیں اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کیوں نہیں بھیج سکتے؟ اس پر ڈاکٹر طارق نیازی نے کہا کہ پھر باقی بچیاں بھی کہیں گی کہ ہمیں بھی اسکن ڈیپارٹمنٹ بھیج دیں‘ تو میں باقی بچیوں کو کیوں نہ بھیج دوں؟ آئی ایم سوری میں یہ نہیں کر سکتا‘اس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے انھیں دھمکی دی کہ پھر آپ بھی کل اس ہسپتال میں نہیں ہوں گے ، ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال نے کہا کہ بے شک کہیں بھی بھجوا دیں لیکن آپ کی سفارش پر تبادلہ نہیں ہو سکتا. دریں اثناءڈاکٹر طارق نیازی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی دھمکی آمیز ٹیلی فون کال کی تصدیق کی. انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بشارت راجہ کے بھائی بھی دو مرتبہ اس تبادلے کے لیے فون کر چکے ہیں. تبادلہ نہ ہونے پر بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں تعینات ڈاکٹر اریبہ عباسی نے استعفا دے دیا‘ ڈاکٹر اریبہ مسلم لیگ( ن) کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ہیں. ڈاکٹر اریبہ عباسی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق نیازی پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ طارق نیازی کے تحریک انصاف کے راہنماﺅں سے بھی روابط ہیں اور وہ کئی بار اعتراف بھی کرچکے ہیں‘ ایسی صورت حال میں وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتیں اور عہدے سے استعفا دے رہی ہیں.
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.