پی آئی اے حادثہ رپورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا اظہار برہمی
دو سال گزر گئے ،پائلٹ کا مسئلہ تھا یا ٹیکنیکل فالٹ وجوہات سامنے آنی چاہئیں،فرانس میں رپورٹ دنوں میں آتی ہے،قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگیا کسی کو احساس نہیں،جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
پیر 17 دسمبر 2018 16:57
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل عمر آدم ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ، پی کے 661 کی تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دیا جائے ۔
2016 میں ہونے والے حادثے گزار کے وکیل نے دلائل دیئے 7 دسمبر 2016 کو پی آئی اے حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔ سول ایوی ایشن کے جواب میں کنفیوژن ہے ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے حادثے کی وجوہات کا دو سال گزرنے کے باوجود پتہ کیوں نہیں لگا سکے ۔ پائلٹ کا مسئلہ تھا یا ٹیکنیکل فالٹ سامے تو آنا چاہئے ۔ فرانس ، امریکہ ، کینیڈا کے اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ ہو چکی ہے ۔ سول ایوی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا رپورٹ مکمل ہے صرف دستخط رہ گئے ہیں ۔ آئندہ سماعت پر تفصیل بتائیں گے ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کیا میں اپنے ریٹائرمنٹ کا انتظار کروں ۔ تب انکوائری رپورٹ پیش کریں گے ۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے آپ فرانس کا نام لے رہے ہیں وہاں تو انکوائری رپورٹ دنوں میں آ جاتی ہے ۔ بدقسمتی سے پاکستان میں قیمتی جانوں کی ضیاع ہوا کسی کو حساس نہیں ۔ سول ایوی ایشن نے ابتدائی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا کی ۔ فاضل جج نے استفسار کیا کوئی پیچھے نہ چلے تو اس رویئے کے ساتھ پانچ سال بعد فائل بند ہو جائے گی ۔ جہاز کی پہلی فلائیٹ نہیں تھی فالٹ پتہ لگانے میں اتنا وقت کیوں لے رہے ہیں ۔ بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 7 فروری تک کے لئے ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.