ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود نے چشمہ شوگرملز نمبر1اور2میں فیتہ کاٹ کرکرشنگ سیزن کاافتتاح کردیا

پیر 17 دسمبر 2018 21:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود نے چشمہ شوگرملز نمبر1اور2میں فیتہ کاٹ کرکرشنگ سیزن کاافتتاح کردیا۔اس موقع پردنبے بھی ذبح کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچشمہ شوگرملز کے حکام بھی موجودتھے جب کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے اے ایف سی چوہدری خلیق الرحمان اورانسپکٹرسردارجنیداحمد گنڈہ پور بھی موجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود نے ملوں کے مختلف حصوں کادورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگوکے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود نے کہاکہ حکومت نے مقامی کاشتکاروں اورشوگرملوں کے درمیان مذاکرات کرکے گنے کی کرشنگ سیزن کا آغازکردیاہے جس سے مقامی کاشتکاروں کے مسائل حل ہوں گے اوربیروزگاری بھی ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :