اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

نیب نے آغا سراج کے نام پر موجود جائیداد کی دستاویز اور تفصیلات طلب کر لیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 17 دسمبر 2018 22:20

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔نیب نے آغا سراج کے نام پر موجود جائیداد کی دستاویز اور تفصیلات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کاروائیوں کا آغاز بہت تیزی سے کر دیا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے نام پر موجود جائیداد کی دستاویزات اور تفصیلات طلب کر لی ہیں۔نیب نے آغا سراج درانی سمیت خاندان کی 10 خواتین کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ ٹیم آغا سراج درانی کے خلاف کاروائی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے،سعد رفیق کے خلاف لوکو موٹیو انجنوں کی مہنگے داموں خریداری جبکہ سلمان رفیق کے خلاف محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن کی انکوائری شروع کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کے خلاف ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات اورپی کے ایل ائی اے کے لئے انفراسٹر اکچر کی زائد قیمت کے حوالے سے انکوئری شروع کی گئی ہے جبکہ پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے مہنگی ادویات اور طبی آلات خریدنے کی بھی انکوائری کا ا?غاز ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق نیب حکام نے خواجہ برادرن کے خلاف متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔