نواز شریف نے کیمرہ مین پر تشدد کے معاملے کی وضاحت پیش کر دی

میں سیکورٹی گارڈ شکور کے خلاف ایکشن لوں گا لیکن مجھے اعتراض اس بات پر بھی ہے کہ کمیرہ مین نے میرے گارڈ کو مارا۔قانون پر قسم کا تعاون کریں گے اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحافیوں سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 دسمبر 2018 12:58

نواز شریف نے کیمرہ مین پر تشدد کے معاملے کی وضاحت پیش کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2018ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی جس میں انہوں نے گذشتہ روز کے واقعے کی وضاحت پیش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سیکورٹی گارڈ شکور کے خلاف ایکشن لوں گا لیکن مجھے اعتراض اس بات پر بھی ہے کہ کمیرہ مین نے گارڈ کو مارا۔

انہوں نے کہا کل میں اسمبلی سے باہر آیا تو سیکورٹی گارڈ میرے لیے راستہ بنا رہا تھا۔گارڈ صحافیوں کو نہیں بلکہ دیگر افراد کو ہٹا رہا تھا۔شکور نے کیمرہ مین کو دھکا دیا یہ کویہ طریقہ نہیں ہے مجھے بھی برا لگا تھا لیکن اس کے بعد کیمرہ مین نے کیمرہ شکور کے سر پر مارا۔

(جاری ہے)

مجھے کل کے واقعے پر بہت افسوس ہے یہ موقع نہیں آنا چاہئیے تھا۔میرا میڈیا کے ساتھ اطھا تعلق رہا ہے۔

جو بھہ کاروائی ہوتی رہی اس میں آپ سب بھی ساتھ رہے۔ایسے وقت میں کیسے آپ سب سے الگ ہو جاؤں یا بگاڑ بنا لیں ہم۔نواز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ قانون پر قسم کا تعاون کریں گے اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اپنا صحافتی فریضہ انجام دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ اس دوراننوازشریف کے ایک گارڈ نے کیمرہ مین واجد علی پر حملہ کر دیا، گارڈ کے حملے سے واجد علی بے ہوش ہو گئے جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گارڈ کو پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی ، جس کے بعد حفاظتی اہلکار کوپولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس معاملے پر حکومتی شخصیات نے بھی رد عمل دیتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی تھی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔