خیبر پختونخوا حکومت کا جنوبی اضلاع میں نرسنگ کالج اورمیڈیکل انسٹیٹیوٹ بنا نے کا فیصلہ

منگل 18 دسمبر 2018 13:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے جنوبی اضلاع میں نرسنگ کالج اورمیڈیکل انسٹیٹیوٹ بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ صحت اور خیبر میڈیکل یونیو ر سٹی کے درمیان معاہدے طے پا گیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر ہشام ، سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی یو نیورسٹی کے وی سی نے معا ہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

معاہدے کی رو سے حکومت خیبرپختونخوا جنوبی اضلاع میں کالج اور میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کیلئے عمارت مہیا کرے گی، سٹاف کی بھرتیوں اور نصاب بنانے کی ذمہ داری خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ہوگی جبکہ نرسنگ کالج اور پیرامیڈیکل انسٹیٹیوٹ میں مقامی لوگوں کا خصوصی کوٹہ ہوگا۔ معاہدے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں جنوبی اضلاع کے لوگوں کی محرومیاں ختم ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ کالج اور انسٹی ٹیو ٹ کے قیام سے جنوبی اضلا ع کے نوجوانوں کے کئی مسائل حل ہو جائیں ۔

متعلقہ عنوان :