Live Updates

حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل برئوے کار لا رہی ہے، وجیہہ اکرم

تعلیمی اداروں میںکھیلو ںکی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے نجی فلاحی اداروں کا تعاون اور کردار لائق تحسین ہے ، معاشرے سے منشیات کے استعمال سمیت دیگر منفی سرگرمیوں کی تدارک کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفاقی پارلیمنٹری سیکرٹری برائے تعلیم کا تقریب سے خطاب

منگل 18 دسمبر 2018 17:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی پارلیمنٹری سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے تمام وسائل برئوے کار لا رہی ہے ،تعلیم و تربیت کے بعد صحت مند جسم ہی معاشرے میںمثبت رویوں کے فروغ کا ضامن ہے ،تعلیمی اداروں میںکھیلو ںکی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے نجی فلاحی اداروں کا تعاون اور کردار لائق تحسین ہے ، معاشرے سے منشیات کے استعمال سمیت دیگر منفی سرگرمیوں کی تدارک کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے راولپنڈی آرٹس کونسل میں نجی ادرے ’شوق‘ کے تعاون سے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ․ اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن اکرام علی ملک, شکیل چوہان , چیف ایگزیکٹو شوق چوہدری عمران , ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی , مسلم انٹرنیشنل سکول , بلیو بیل سکول سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے 37 سکولوں کے پرنسپلز , اساتذہ , طلباء وطالبات, مقامی یو سیز کے چیئرمینز , بلدیاتی نمائندے اور ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں, بچیوں کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

وجیہہ اکرم نے کہا کہ جن ممالک میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہیں ․ انہوں نے کہا کہ یہ بات نہائیت خوش آئیند اور حوصلہ افزا ہے کہ موجودہ حکومت کی سربراہی ایک سپورٹس مین وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں میں ہے اور جس قدر انہیں ملک کے مستقبل کی نونہالوں کی جسمانی و ذہنی صحت کی فکر ہے شاید اس سے پہلے کسی کو نہ تھی ․ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ہر خطاب میں نومود بچوں سمیت زندگی کی منزلیں طے کرنے والے ہر بچے کی صحت کے حوالے سے انتہائی حساس اور فکر مند ہیں ․ انہوں نے کہا کہ قوم کی صحت سمیت ہر شعبے میں ترقی کے لیئے معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہے ․ انہو ں نے کہا کہ اس حوالے سے غیر سرکاری فلاحی اداروں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ․ انہو ںنے مختلف تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے این جی او شوق " SHOK - " کی خدمات کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایسی سرگرمیوں میں ہر قسم کے حکومتی تعاون کا یقین دلایا-۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن اکرام علی ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن بطور ادارہ ہر سال پورے ملک میں کھیلو ںاوردیگر ہم نصابی سرگرمیو ںکے فروغ کے لیئے باقاعدہ فنڈز مختص کرتا ہے جس کے ذریعے تمام سرکاری تعلیمی ادارو ںمیں سال کے دو ماہ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرایا جاتا ہے ․ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نصابی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر معاشرے سے منفی رویوں کے خاتمے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہی․ انہوں نے کہا کہ نجی فلاحی اداروں کیطرف سے کھیلوں کے فروغ کے لیئے کاوشیں لائق تحسین ہیں اور ایسی اداروں کی حوصلہ بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔

تقریب سے چیف ایگزیکٹو " شوق " SHOK چوہدری عمران نے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی سرگرمیوں اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی اور مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا ․تقریب کے آخر میں مختلف سکولوں میں منعقدہ فٹبال سمیت کھیلوں کے دیگر مقابلو ںمیں پوزیشنیںحاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈز , میڈلز انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات