احتساب عدالت نے سندھ پولیس فنڈ میں کروڑوں کی کرپشن ایک اور نئے ریفرنس کی سماعت 8جنوری تک ملتوی کردی

منگل 18 دسمبر 2018 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سندھ پولیس فنڈ میں کروڑوں کی کرپشن ایک اور نئے ریفرنس کی سماعت 8جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کوپولیس فنڈ کرپشن ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی سماعت کے موقع پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سابق اے آئی جی تنویر احمد طاہر ودیگر عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کی جانب سے فرد جرم عائد نہ کرنے سے تعلق درخواست پر دلائل جاری رہے عدالت نے مزید دلائل کیلئے سماعت 8جبوری تک ملتوی کردی ۔

دوران سماعت نیب نے کہاکہ ملزمان نے 15 کروڑ روپے سے زائدکا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ،سابق اے آئی جی فدا حسین سمیت 9ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کی جاچکی ہے،ملزمان پر پولیس فیڈنگ فنڈ کی مد میں کرپشن کا الزام ہے،پولیس فیڈنگ فنڈ میں اہلکاروں کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی، ملزمان نے پولیس گاڑیوں کی مینٹینس کے نام پر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا،ملزمان نے بنا ٹینڈر کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیئے