آمرانہ ذہنیت رکھنے والے عناصر سیاسی شعور سے ڈرتے ہیں،اقتدار میں آکر طلبائ یونینز بحال کریںگے :بلاول بھٹو زرادری

منگل 18 دسمبر 2018 22:56

آمرانہ ذہنیت رکھنے والے عناصر سیاسی شعور سے ڈرتے ہیں،اقتدار میں آکر ..
اسلام اّباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہے کہ آمرانہ ذہنیت رکھنے والے عناصر سیاسی شعور سے ڈرتے ہیں، پی ایس ایف نے جمہوریت اور اّئین کی بحالی کے لیئے تاریخی قربانیاں دیں،طلبا یونینز کے انتخابات سے تعلیمی اداروں سے جمہوری کلچر فروغ پائے گا۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر اظہار خیال اور پی ایس ایف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریش کی شاندار تاریخ ہے،طالب علموں نے قائد عوام اور شہید محترمہ کا بھر پور ساتھ دیا جبکہ طالب علموں نے ایوب خان اور جنرل ضیائ جیسے غاصبوں کا مقابلہ کیا ،طالب علم میرا ساتھ دیں میری طاقت بنیں ، آمرانہ ذہنیت رکھنے والے عناصر سیاسی شعور سے ڈرتے ہیں، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر طلبائ یونینز بحال کریگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالب علموں نے قائد عوام اور شہید محترمہ کا بھر پور ساتھ دیا ،پاکستان پیپلز پارٹی طلبہ کے حقوق کی ضمانت ہے جبکہ پیپلز پارٹی طلبہ یونین کی مکمل بحالی چاہتی ہے۔