جج نے ہرن کے شکاری کو ایک سال تک ہر ماہ ”بامبی“ فلم دیکھنے کی سزا سنا دی
امین اکبر منگل 18 دسمبر 2018 23:36
حال ہی میں میسوری سے تعلق رکھنے والے ہرن کے ایک شکاری کو پچھلی دہائی میں سینکڑوں ہرن مارنے کے جرم میں انوکھی سزا سنائی گئی۔ اس کی سزا میں ایک سال تک ہر ماہ ایک بار ڈزنی کلاسک ”بامبی“ کو دیکھنا بھی شامل ہے۔
ڈیوڈ بیری اور ان کے دو بیٹوں ڈیوڈ بیری جونیئر اور کائل بیری نے پچھلے نو سالوں میں جنوبی میسوری کے جنگل میں سینکڑوں ہرنوں کا شکار کیا۔
(جاری ہے)
عدالتی کاغذات کے مطابق لارنس کاؤنٹی جج روبرٹ جارج نے ڈیوڈ بیری جونیئر کو ہر ماہ بامبی دیکھنے کی سزا سنائی ہے۔ ڈیوڈ بیری جونیئر کو 23 دسمبر سے پہلے اس فلم کو ایک بار دیکھنا ہوگا۔ ڈیوڈ کو ایک سال تک لارنس کاؤنٹی جیل میں قید بھی بھگتنا ہوگی تاکہ وہ ہر ماہ باقاعدگی سے فلم دیکھ سکے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جج نے صرف ڈیوڈ بیری جونیئر کو ہی فلم دیکھنے کی سزا کیوں دی ہے۔ یہ بات بھی عجیب ہے کہ جو شخص سینکڑوں ہرنوں کا شکار کر چکا ہو اس پر ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم کا کیا اثر ہوگا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.