Live Updates

پاکستان تحریک انصاف پہلی ترقی پسند سیاسی جماعت ہے جس نے نوجوانوں میں اپنے حقوق کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

بدھ 19 دسمبر 2018 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پہلی ترقی پسند سیاسی جماعت ہے جس نے نوجوانوں میں اپنے حقوق کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کی۔ منگل کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے شخص ہیں جنہوں نے کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی اور انہوں نے نوجوانوں میں ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کی جن کو کرپٹ نظام کی وجہ سے نظر انداز کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ طاقتور کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ افتخار درانی نے کہا کہ بنی گالہ کے تمام اخراجات عمران خان خود اپنے وسائل سے پورے کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے غیر ملکی فلیٹوں کے بارے میں عدالت کو منی ٹریل اور تفصیلات پہلے ہی دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہر چیز پاکستان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو احتساب جاری ہے یہ پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے اور حکومت نے وہ تمام وعدے پورے کرنے کا عزم کر رکھا ہے جو اس نے اپنی انتابی مہم کے دوران عوام سے کئے تھے۔

انسداد بدعنوانی کے اداروں بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو مکمل طور پر آزاد ادارہ ہے اور وہ ایف آئی اے )وفاقی تحقیقاتی ادارہ( سمیت دیگر اداروں کی مدد سے کرپشن کے مقدمات کی تحقیات کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا نیب کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں اور اس ادارے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات