فلم ’’زیرو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، شاہ رخ خان کی ریلیز کے لئے الٹی گنتی شروع

بدھ 19 دسمبر 2018 12:32

فلم ’’زیرو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، شاہ رخ خان کی ریلیز کے لئے الٹی گنتی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’زیرو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے ریلیز کے لئے الٹی گنتی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ہدایت کار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں شاہ رخ ایک اونچی دیوار پر چیمپینزی(بندر) کے ساتھ ایک دوست کی طرح بیٹھے ہوئے ہیں اور دونوں آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز میں2 دن باقی رہ گئے ہیں۔ فلم میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما شامل ہیں جبکہ فلم کل ریلیز کی جائے گی۔