غازی کوٹ ٹائون شپ میں ڈاکہ ،ڈاکوکار، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

بدھ 19 دسمبر 2018 13:32

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) غازی کوٹ ٹائون شپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح نقاب پوش گھر میں گھس کر موٹر کار، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دو نقاب پوش سیکٹر اے میں ملک ایاز کے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر مکان میں موجود چوکیدار سے موبائل فون چھینے کے بعد اس کو کمرے میں بند کر کے کلٹس کار نمبر ایم ای221- ، نقدی 30 ہزار روپے، ایل ای ڈی کیمرے اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کیدار شبیر احمد ولد عبدالرحمن کی رپورٹ پر تھانہ سٹی مانسہرہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔