گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ککوتری کی ٹیم پہلی مرتبہ سکائوٹنگ میں ضلعی چیمپئن بن گئی

بدھ 19 دسمبر 2018 13:36

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ککوتری نے پہلی بار ضلعی ہائی و ہائر سکینڈری سکولز سکائوٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کر کے تاریخ میں ضلعی چیمپئین کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ ڈی ای او عمر خان کنڈی، اے ڈی او ذوالفقاراحمد اور دیگر نے ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر تیمور خان، انچارج سکائوٹنگ اور ہونہار چیمپئن طلبہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کوٹ نجیب الله نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیراہتمام ضلعی ہائی و ہائیر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ 2018ء اختتام پذیر ہو چکے ہیں۔ آخری ایونٹ ضلعی سکائوٹنگ چیمپئین شپ تھی جس کا انعقاد گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول نمبر1 ہری پور کے گرائونڈ میں لگا دیئے گئے تھے جس میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کوٹ نجیب الله اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ککوتری شامل تھے جبکہ ججز کے فیصلہ کے مطابق ضلعی سیکرٹری ٹورنامنٹ ڈاکٹر تیمور خان کے سکول گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ککوتری نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی ہائی و ہائیر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ 2018ء کے ضلعی سکائوٹنگ چیمپئین شپ کی فتح کا سہراپنے سر سجا کا ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

(جاری ہے)

دوسری پوزیشن بابائے سکائوٹ ساجد محمود کے سکول گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کوٹ نجیب الله نے اپنے نام کی۔ یاد رہے کہ سکائوٹنگ میں ضلعی چیمپئین کا قابل فخر اعزاز حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ککوتری نے امسال کئی ایک ایونٹس میں شاندار اعزازات اور پہلی پوزیشن اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی جس کا کریڈٹ مستعد و محنتی پرنسپل ڈاکٹر تیمور خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے جس پر والدین اور اہلیان علاقہ نے بھی ان قابل فخر اعزازات پر پرنسپل ڈاکٹر تیمور خان، محنتی اساتذہ اور ہونہار طلبہ کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :