چیئر مین سینٹ کااسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

بدھ 19 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دھشت گردی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹر میں IMCTC کے کمانڈر جنرل راحیل شریف اور ڈپٹی کمانڈر جنرل عبدالرحمٰن نے انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل وفد کو IMCTC کی کارکردگی اور اسکے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی۔

انھوں نے بتایا کہ اس ادارے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنااور اس کو ختم کرنا ہے۔ انھوں نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ یہ ادارہ کسی ملک، قوم یا فر قہ کیخلاف کارروائی کیلئے بنایا گیا ہے۔ چیئر مین سینیٹ اور وفد میں موجود سینیٹرز نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی حکومت کے عزم اور کوششوں کو سراہا۔